مینگلور 18/اپریل (ایس او نیوز) دو کاروں کی ٹکر میں ایک کار پر سوار چار لوگوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دوسری کار پر سوار لوگ شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ منگل کی دوپہر شہرسے قریب 80 کلو میٹر دور کڈبا تعلقہ کے اُپیننگڈی۔ سبرامنیا اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق طوفان کار اور آلٹو کار کے درمیان ہوئی آمنے سامنے کی ٹکر میں دونوں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آلٹو کار بیلور سے کوکّے سبرامینا کی طرف جارہی تھی جبکہ طوفان گاڑی دھرمستھلا کی طرف جارہی تھی۔ ٹکر میں آلٹو کار پر سوار ایک بچی، دو مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوئے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ ان کا تعلق بیلور سے ہے، جبکہ طوفان کار پر موجود لوگ جو شدید زخمی ہوئے ہیں اُن کا تعلق ہاسن سے ہے۔
زخمیوں کو پُتور سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔